چہلم حضرت امام حسین ؓ پر 10اضلاع میں موبائل سروس جزوی بند رہے گی

چہلم حضرت امام حسین ؓ پر 10اضلاع  میں موبائل سروس جزوی بند رہے گی

لاہور(سیاسی نمائندہ)چہلم امام حسین ؓ پر پنجاب کے 10اضلاع میں جزوی طور پر موبائل سروس معطل ہوگی،محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا۔

امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کیلئے مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،موبائل سروس صرف جلوس اور مجالس والے علاقوں میں جزوی طور پر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ،راولپنڈی، جھنگ، لیہ، سرگودھا، بھکر ،میانوالی ،گجرات، گوجرانوالہ، چکوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مجالس کے مقامات پر صبح 5 سے رات 11 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موبائل فون سروس بحال رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں