چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کا انتخاب عمران خان کی درخواست جمع

 چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کا انتخاب  عمران خان کی درخواست جمع

راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیر اعظم ، بانی پی ٹی آئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کا انتخاب لڑنے کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے ۔

تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے ایکس پوسٹ میں کہا عمران خان کی ہدایت پر آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے انتخاب 2024 کیلئے درخواست جمع کرادی ۔تاریخی مہم کیلئے ہمیں آپ سب کی ضرورت درکار ہوگی۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے مطابق نئے چانسلر کے انتخابات کیلئے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ چانسلر کا انتخاب کانووکیشن ممبران کی جانب سے کیا جاتا ہے ۔ سابق وزیر اعظم 2005 سے 2014 تک بریڈ فورڈ یونیورسٹی چانسلر کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں