جنرل(ر) قمرجاوید باجوہ پاکستان واپس پہنچ گئے

جنرل(ر) قمرجاوید باجوہ  پاکستان واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (آئی این پی )سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ وطن واپس پہنچ گئے ۔

رپورٹ کے مطابق جنرل (ر)باجوہ خاندان کے ہمراہ نجی دورے پر یورپ اور متحدہ عرب امارات میں تھے ،سابق آرمی چیف اپنی اہلیہ کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ، جرمنی اور دوسرے ملکوں میں وقت گزاررہے تھے ۔ رواں ہفتے باجوہ اپنے صاحبزادے کے گھردبئی میں مقیم تھے ، قمر باجوہ ایک ماہ بعد گزشتہ رات دبئی سے راولپنڈی پہنچے ، وہ اپنی اہلیہ کے ہمرا ہ پاکستان میں رہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں