بجلی پر ریلیف ہماری جوتیاں ہمارے سروالی بات ، محمد درانی

بجلی پر ریلیف ہماری جوتیاں ہمارے سروالی بات ، محمد درانی

اسلام آباد (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ 70 فیصد آئی پی پیز ملک پر 54 سال سے حکمرانی کرنے والے 2 خاندانوں کی ہیں،حکومت کا رویہ جمہوریت کش ہے ۔

ایک انٹرویو میں محمدعلی درانی نے کہا کہ پنجاب میں بجلی پر ریلیف دراصل ہماری جوتیاں ہمارے سروالی بات ہے ، ہمارے ہی پیسوں سے ہمیں ریلیف دیا جارہا ہے ، آئی پی پیز کے ڈاکوؤں سے کچھ نہیں لیا گیا۔محمد علی درانی نے کہا کہ کپیسٹی پیمنٹ کی صورت میں عوام کی جیبیں کاٹی جارہی ہیں، 9 مئی کے واقعے کی اصل انکوائری کرائی جائے تو شاید حکومت کے اپنے لوگ پکڑے جائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت 9 مئی واقعات کی گرد اڑا کر اپوزیشن قیادت کو جیلوں میں رکھنا چاہتی ہے ، ملک میں غیرمنتخب، غیرآئینی حکومت ہے اس پرکسی کوشک نہیں،سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کا رویہ جمہوریت کش ہے ، سیاسی اسیروں کی وجہ سے دنیا بھرمیں پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے ،انھوں نے کہا کہ حکومت سیاسی قیدیوں کے معاملے کو دیکھنے کیلئے تیار ہی نہیں۔محمدعلی کا کہنا تھا کہ حکومت مفاہمت نہیں چاہتی، کسی بھی مذاکرات میں اسے اپنا خاتمہ نظر آتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں