بجلی بل پر اسلام آباد میں ریلیف حیرانی کی بات ، تھنک ٹینک

بجلی بل پر اسلام آباد میں ریلیف حیرانی کی بات ، تھنک ٹینک

لاہور (دنیا نیوز )معروف تجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جو ا علان کیا ہے اس کا عوام کو ریلیف ملے گا،اگر اسلام آباد میں یہ ریلیف دیا جارہا ہے تو بڑی حیرانی کی بات ہے۔

 دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘تھنک ٹینک ’’میں میزبان مریم ذیشان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پنجاب کا حصہ نہیں ،لہذا پنجاب کا فنڈ اس طرح استعمال نہیں کیا جاسکتا،اسی وجہ سے شکایت پیدا ہو ئی ،اگر صوبوں کے بجٹ کا تقابل کیا جائے توسب سے بڑا بجٹ پنجاب کے پاس ہے ،بات یہ ہے کہ اس فنڈپر آئی ایم ایف اعتراض کرے گا۔ دنیا نیوز کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل پاکستان کا سلگتاہوا ایشو ہے ،عوام اور پاکستان کے تمام طبقات متاثرین میں شامل ہیں،نوازشریف ایک قومی لیڈر کی حیثیت رکھتے ہیں ، مناسب تویہی تھا کہ پریس کانفرنس میں پورے ملک کی عوام کا ذکر کرتے ،پنجاب حکومت کے اس کارنامے کو منفی انداز نہیں دینا چاہئے ، معروف تجزیہ کار ڈاکٹر رسول بخش رئیس کاکہنا تھا کہ ڈیویلپمنٹ فنڈز سے رقم نکال کر عوام کو ریلیف دینا یہ درست اقدام نہیں ہے ، ڈیویلپمنٹ کا پیسہ ڈیویلپمنٹ پر خرچ ہونا چاہئے ، معروف تجزیہ کار رشید صافی کا کہنا تھا کہ سبسٹدی اس مرض کا علاج نہیں ہے ، یہ سب سیاسی فائدے کیلئے ہورہا ہے ، اس سے کئی مسائل سامنے آسکتے ہیں،اس پر آئی ایم ایف کی طرف سے پریشر آسکتاہے ،عوام کی بے چینی میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں