آٹھ ستمبر کے جلسے میں تین سے چار لاکھ لوگ شرکت کریں گے :شیر افضل

آٹھ ستمبر کے جلسے میں تین سے چار  لاکھ لوگ شرکت کریں گے :شیر افضل

اسلام آباد (آئی این پی )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ آٹھ ستمبر کے جلسے میں تین سے چار لاکھ لوگ شرکت کریں گے ۔

اسلام آباد کے علاقوں کو نو گو ایریا بنانا آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ورزی ہے ۔بلوچستان اور کے پی کے میں عسکریت پسندوں کو کچلنا ہے تو پھر ان سے مذاکرات کرنے چاہیئں،عدلیہ میں اصلاحات کے نام پر جوڈیشل ریفارمز کی گئی تو تحریک انصاف اس کو مسترد کر دے گی۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہے کہ کسی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کروں گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں