پختونخوا حکومت کابلوچستان میں شہدا کے لواحقین کو 10، 10لاکھ امداد دینے کا اعلان

پختونخوا حکومت کابلوچستان  میں شہدا کے لواحقین کو  10، 10لاکھ امداد دینے کا اعلان

پشاور (اے پی پی)خیبرپختونخوا حکومت نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کیلئے 10 ، 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے شہدا کے لواحقین کو خیبرپختونخوا کے شہدا کی طرز پر دس، دس لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے ، دہشت گردی کے واقعات پر وزیراعلیٰ اورپختونخوا حکومت کی جانب سے سخت رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھرپور طریقے سے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں