24 گھنٹے عوامی سہولت کیلئے لاہور ایئرپورٹ پرامیگریشن افسر تعینا ت

24 گھنٹے عوامی سہولت کیلئے لاہور  ایئرپورٹ پرامیگریشن افسر تعینا ت

لاہور (نیوز رپورٹر )عوامی سہولت کیلئے لاہور ایئرپورٹ پرامیگریشن افسر تعینات کر دیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق کورس سے واپس آنے والے 24 ایف آئی اے افسران لاہور ایئرپورٹ پر تعینات کیے گئے ہیں۔

 ایف آئی اے کے ہر افسر کو الگ الگ ڈیسک پر تعینات کیا گیا ہے ۔شہری امیگریشن سمیت کسی بھی مسئلہ پر افسروں سے مدد لے سکیں گے ۔عوام کی مدد ،رہنمائی کیلئے ایف آئی اے کے افسر24 گھنٹے موجود ہوں گے ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے افسروں کو تعینات کیا گیا ہے ، افسروں کی تعیناتی سے عوام کے مسائل کم ہوں گے ۔ عوام کو سہولت مہیا کرنا ہمارا اہم فریضہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں