بلاول سے سرفراز بگٹی کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بلاول سے سرفراز بگٹی کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سمیت پارٹی کی اہم شخصیات نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔

 بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی، سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں دہشتگردی کی حالیہ لہر اور اس پر قابو پانے ،بلوچستان میں بارشوں کے بعد کی سیلابی صورت حال  سے آگاہ کیا۔بلاول بھٹو سے ،پرویز اشرف ،نیئر بخاری اور  فرحت اللہ بابر نے بھی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سیاسی و تنظیمی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں