’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘80ہزارافراد نے رجسٹریشن کرا لی :عظمی ٰ بخاری
لاہور (سیاسی رپورٹرسے ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھرپروگرام کے لئے 80ہزار،کسان کارڈ کے لئے 8لاکھ افراد نے رجسٹریشن کروا لی ہے ۔
سولرپینل کی فراہمی کے نتیجے میں پنجاب کے عوام کو 25سال کیلئے بجلی کے بلوں سے نجات مل جائے گی۔ ڈاکو کچے کے ہوں یا اڈیالہ کے کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔اپنی چھت اپنا گھربلا سود پروگرام ہے ، اسکی ماہانہ قسط 14ہزارروپے ہوگی اور اس کے سروس چارجز حکومت پنجاب خود برداشت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کسانوں کو چھ ماہ کیلئے بلا سود 30ہزارروپے فی ایکڑ کے حساب سے قرض ملے گا۔اس ضمن میں محکمہ زراعت نے 136کسان کارڈ ڈسٹریبیوشن سینٹر قائم کر دیئے ہیں۔سولر پینل پراجیکٹ جلد شروع ہو جائیگا صوبے نے چند لوگوں میں سولر پینل تقسیم کر دیئے اور ایک صوبے نے پہلے سے افتتاح شدہ منصوبے کا دوبارہ افتتاح کر دیا۔ اب پتا نہیں وہ سچ مچ سولر پینل تھے یا محض فوٹو سیشن تھا۔