پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ عرب امارات، جنگی مشق میں شرکت

پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ عرب  امارات، جنگی مشق میں شرکت

راولپنڈی (آئی این پی)پاک بحریہ کے جنگی جہازوں شمشیر اور ہیبت کا دورہِ متحدہ عرب امارات ، جنگی مشق میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ابو ظہبی آمد پر پاک بحریہ کے جہازوں کا متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے اعلیٰ افسران اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے استقبال کیا۔

 مشن کمانڈر نے کمانڈنگ آفیسرز پی این ایس شمشیر اور پی این ایس ہیبت کے ساتھ میزبان اعلیٰ عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے معاون وزیر برائے سلامتی و میری ٹائم افیئرز، مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت، پاکستانی سفیر و کمیونٹی اور طلبا نے جہاز کا دورہ کیا۔ دونوں ملکوں کے بحری جہازوں نے مشترکہ بحری مشق نصل البحر میں بھی حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد دونوں بحری افواج میں باہمی تعاون بڑھانا اور آپریشنل تیاریاں بہتر کرنا ہے ، دورے سے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں