حافظ آباد:صدر زرداری کو گالی دینے والے کیخلاف مقدمہ

حافظ آباد:صدر زرداری کو گالی  دینے والے کیخلاف مقدمہ

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار)صدر پاکستان آصف زرداری کو مبینہ طور پر گالی گلوچ کرنے اور جیالے کو پستول کا بٹ مار کرزخمی کرنے کے الزام میں پولیس تھانہ سٹی نے عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا۔

 پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری جنرل اور بار کے سابق صدر ارشد مہند ایڈووکیٹ کی جانب سے تھانہ سٹی میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ماسٹر ثاقب صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر راجہ چوک میں بیٹھا تھا جہاں پر ذوالفقار علی بٹ نے آصف علی زرداری کو گالی گلوچ کرنا شروع کردیا جب ثاقب نے منع کیا تو ملزم نے پستول کا بٹ مار کرزخمی کردیا،عدالت نے مقدمہ درج کر نے کا حکم دیدیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں