علی امین کی تقریر کی حمایت خواتین بارے بیان کی مذمت کرتی ہوں :یاسمین راشد

علی امین کی تقریر کی حمایت  خواتین بارے بیان کی  مذمت کرتی ہوں :یاسمین راشد

لاہور(کورٹ رپورٹر )تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر حملے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے ،اگر ایسا سلسلہ بند نہ ہوا تو جموریت خطرے میں پڑ جائے گی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

علی امین گنڈا پور کے خواتین کے حوالے سے بیان کی مذمت کرتی ہوں لیکن باقی تقریر کی حمایت کرتی ہوں ، پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے ،ہمیں دیوار سے لگا دیا گیا ہے ، ہمارے جلسے کو منتشر کرنے کے لیے 6 دن میں ایک قانون بنایا گیا،اب عدلیہ اور ججز سے متعلق نئے قانون بنانے جا رہے ہیں،یہ ملک اورنظام کو تباہی کی طرف لے کر جارہے ہیں ۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہاکہ قومی اسمبلی میں لگائے گئے تماشے کی مذمت کرتی ہوں، جمہوریت کا مذاق اڑایا گیا،پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا اس کی ساری ذمہ داری (ن) لیگ پر عائد ہوتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں