مزنگ، گوالمنڈی ودیگر علاقوں میں لاکھوں کی وارداتیں
لاہور(کر ائم رپو رٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فونز و دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
مزنگ میں حمزہ سے 2لاکھ 15ہزار اور موبائل فون، مانگا منڈی میں فاروق سے 2لاکھ 5ہزار ،موبائل فون، گوالمنڈی میں نعمان سے 1 لاکھ 60 ہزار، موبائل فون،نصیر آباد میں انجم سے ایک لاکھ 45ہزار ، موبائل فون،نولکھا میں اظہر سے 1 لاکھ 30 ہزار ، موبائل فون،اقبال ٹائون میں اویس سے 1لاکھ20 ہزار ، موبائل فون،شالیمار میں وسیم سے 85ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔رائے ونڈ سٹی اور کاہنہ سے گاڑیاں جبکہ بادامی باغ مسلم ٹائون اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔