بچیاں اغوا، زیادتی کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے میں گرفتار

 بچیاں اغوا، زیادتی کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے میں گرفتار

لاہور (نیوز ایجنسیاں)کمسن بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق داتا دربار گورا قبرستان کے قریب پولیس اور ملزموں میں مقابلہ ہواجس میں بچیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

داتا دربار پولیس نے دوران چیکنگ دو موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمو ں نے فائرنگ شروع کر دی ۔ ایک اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا دوسرا موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا۔تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ 3بچیوں کو اغوا کر کے ہوٹل کے کمرے میں محبوس کر رکھا ہے جس پر پولیس نے ملزم کے چنگل سے تینوں بچیوں کو بازیاب کرالیا ۔ ملزم بچیوں کو زیادتی کے لیے اغوا کرتا تھا۔پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ،گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں