کوئٹہ :پولیس اہلکار کی فائرنگ سے تھانے میں بند توہین رسالت کا ملزم ہلاک
کوئٹہ (آئی این پی )کوئٹہ میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے تھانے میں بند توہین رسالت کے ملزم کو ہلاک کر دیا ۔
توہینِ رسالت کے ملزم عبدالعلی کو کینٹ تھانے میں رکھا گیا تھا ۔ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ نے بتایا کہ پولیس اہلکار سید خان سرحدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ توہین رسالت کے ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کی گرفتاری کے بعد تھانے کے باہرسینکڑوں افراد جمع ہوگئے اور ملزم کو حوالے کرنے کا مطالبہ کررہے تھے ، کشیدہ حالات کے پیش نظر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی تھی۔