فیض حمید نے یوسف رضا گیلانی کیخلاف تین ووٹ دینے کیلئے کہا، خواجہ آصف کا انکشاف

 فیض حمید نے یوسف رضا گیلانی  کیخلاف تین ووٹ دینے کیلئے  کہا، خواجہ آصف کا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے مولانا فضل الرحمن سے بحث کے دوران انکشاف کیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید نے سینیٹ چیئرمین کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے خلاف تین ووٹ دینے کا کہا تھا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں سینیٹ الیکشن میں پروڈکشن آرڈر پر ایوان آیا تھا، میں اپوزیشن لیڈر چیمبر میں موجود تھا مجھے فیض حمید کا فون آیا، مجھے کہا گیا کہ آپ کو تین ووٹ گیلانی کے خلاف دینے ہیں، تب آپ لوگ نشے میں تھے ؟ تب آپ کو سب ٹھیک لگ رہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں