پاکستانی بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت پر امریکا کی مزید چینی کمپنیوں پر پابندی

پاکستانی بیلسٹک میزائل پروگرام  میں معاونت پر امریکا کی مزید  چینی کمپنیوں پر پابندی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت پر چینی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سمیت کئی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

رائٹرزکے مطابق واشنگٹن نے گزشتہ سال اکتوبر 2023 میں بھی چین کی تین کمپنیوں کو پاکستان کو میزائل بنانے کیلئے درکار اشیا کی فراہمی پر پابندیاں عائد کی تھیں،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا بیجنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آٹومیشن فار مشین بلڈنگ انڈسٹری نے شاہین 3 اور ابابیل سسٹمز اور ممکنہ طور پر بڑے سسٹمز کے لیے راکٹ موٹرز کی جانچ کے حوالے سے آلات کی خریداری کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کیا ہے ۔جن کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ان میں چین کی ہوبئی ہواچانگدا انٹیلی جنٹ ایکوپمنٹ کو، یونیورسل انٹرپرائز اور ژیان لونگدے ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کو کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجود جدید آلات اور ایک چینی شہری بھی شامل ہیں جنہوں نے میزائل ٹیکنالوجی کی پابندیوں کے باوجود جان بوجھ کر آلات کی منتقلی کی۔میتھیو ملر نے کہا کہ جیسا کہ آج کی کارروائیاں ظاہر کرتی ہیں امریکا ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور اس سے متعلقہ خریداری کی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا چاہے وہ جہاں بھی ہوں۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہم اس معاملے کی تفصیلات معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں