پاکستان اور امریکا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات
اسلام آباد (اے پی پی)قائم مقام انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ فار پولیٹیکل افیئرز جان باس نے وزارت خارجہ میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے وفود کی سطح پر مذاکرات کیے۔
دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق فریقین نے تجارت، توانائی، سلامتی، صحت، موسمیاتی تبدیلی اور انسداد دہشت گردی سے متعلق موجودہ مذاکراتی میکانزم پر پیش رفت سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلو ئو ں پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا۔انڈر سیکرٹری جان باس نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی۔