حکومت نے پی ٹی آئی کے 5 اراکین اسمبلی کو پنجاب ہاؤس میں نظر بند کر رکھا، شیر افضل مروت
اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے حکومت اور پارٹی اراکین پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ اراکین قومی اسمبلی میں حکمرانوں کے ساتھ مل گئے ہیں۔۔۔
ان اراکین کے حوالے سے پارٹی کی جانب سے جلد فیصلہ کیا جائے گا ۔اپنی رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے الزام لگایا کہ دو دیگر ایم این ایز جو بیرون ملک تھے ، انہیں وطن واپس نہ آنے کی ہدایت دی گئی تھی، تاہم وہ پھر بھی پاکستان واپس آئے ۔ انہوں نے عمر ایوب خان کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی ہدایات جاری کی تھیں کہ تمام پارٹی اراکین روپوش ہو جائیں۔