پی آئی اے نے تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے ) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد اپنی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایران کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے سے متعلق فلائٹ پلان ازسرنو ترتیب دئیے جا رہے ہیں۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جب تک صورتحال واضح نہیں ہو جاتی ایران کی فضائی حدود استعمال نہیں کی جائیں گی۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ پی آئی اے ایران کی فضائی حدود کے دو کوریڈور استعمال کرتا ہے ،ناردرن کوریڈور کینیڈا اور ترکی جانے والی پروازیں استعمال کرتی ہیں جبکہ سدرن کوریڈور یواے ای ، بحرین ،دوحہ اور سعودی عرب کے لئے استعمال کیاجاتا ہے ۔ ایران ،لبنان ،اردن ،عراق اوراسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود بند کردیں اورپروازوں کو منسوخ کردیا تاہم رات گئے فلائٹ آپریشنز بحال کردئیے گئے ۔