گنڈا پورڈرامہ شنگھائی کانفرنس پراثراندازہونے کیلئے تھا:رانا ثنا

گنڈا پورڈرامہ شنگھائی کانفرنس پراثراندازہونے کیلئے تھا:رانا ثنا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختوا علی امین گنڈا پور اغوا ڈرامے کی آڑ میں دنیا میں اداروں کوبدنام کرنا چاہتے تھے ۔دنیا نیوزکے پروگرام‘‘ٹونائٹ ود ثمرعباس’’میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ گنڈا پورنے ڈرامہ کیا۔

یہ اس ڈرامے سے شنگھائی کانفرنس پراثراندازہونا چاہتے تھے ، اسمبلی اجلاس لیٹ ہونے کی وجہ یہ تھی کہ آپس میں مشاورت کر رہے تھے ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختوا کا کہنا تھا کہ بارہ اضلاع کراس کرکے پشاورآیا ہوں، بتائیں کونسے اضلاع کراس کرکے آئے ہیں،مارگلہ ہل کی دوسری طرف سے ایک گھنٹے میں بندہ خیبرپختونخوا پہنچ جاتا ہے ، علی امین گنڈا پورجھوٹ بول رہا ہے ۔اسے چونگی نمبر26سے نکلتے ہی پکڑکراپنی نگرانی میں خیبرپختونخوا ہاؤس رکھنا چاہیے تھا، میری تو رائے تھی اسے اٹک سے آگے نہیں آنے دینا چاہیے ۔ گنڈا پورکے ڈی چوک پہنچنے کو ناکامی نہیں کہوں گا، انہوں نے خطرناک ڈرامہ کیا،یہ دنیا کوکہہ رہے تھے کہ وزیر اعلیٰ لاپتہ ہوگیا ہے ، سوشل میڈیا پراسد قیصرجیسے سنجیدہ لوگ بھی پروپیگنڈا کررہے تھے ۔ یہ دنیا میں پاکستان کاامیج خراب کرکے ملک میں افراتفری،فساد چاہتے ہیں۔لوگوں کوسمجھنا چاہیے کہ معاشی استحکام آنے سے ملک کا فائدہ ہوگا، راولپنڈی،اسلام آباد کے لوگوں کو تین دن مشکل کا سامنا کرنا پڑا، ہمیں اس حوالے سے تحفظات ہیں، انکے اتنے زیادہ لوگ نہیں تھے ، کیا ضرورت تھی پورے شہر کو بند کرنے کی، انہوں نے فتنہ آپریشن لانچ کیا تھا، کل لاہور میں ان کو زیرورسپانس ملا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں