پنجاب اسمبلی فروری میں کامن ویلتھ پارلیمنٹیرینز کی کانفرنس کرائیگی

پنجاب اسمبلی فروری میں کامن ویلتھ  پارلیمنٹیرینز کی کانفرنس کرائیگی

لاہور(سیاسی نمائندہ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی لندن میں کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سٹیفن ٹویگ سے ملاقات، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل بھی موجود تھے۔

ملک احمد خان نے کہا بانی رکن کے طور پر پاکستان دولت مشترکہ کی بنیادی اقدار کی مکمل تائید کرتا ہے ۔پنجاب اسمبلی فروری 2025 میں کامن ویلتھ پارلیمنٹیرینز کی علاقائی کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔سیکرٹری جنرل سی پی اے نے سپیکر کی کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں