صدر مملکت آصف زرداری 2 روزہ دورے پر آج ترکمانستان جائیں گے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر آج ترکمانستان جائیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر پاکستان ترکمانستان میں امن کے حوالے سے منعقدہ عالمی فورم میں شرکت کریں گے، عالمی فورم کا انعقاد ترکمانستان کے معروف شاعر اور فلسفی کی 300 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری عالمی فورم میں شرکت کر کے اتحاد اور فروغ امن پر بات کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق فورم میں شرکت کے دوران صدر پاکستان کی ترکمانستان کی اعلیٰ قیادت سمیت سائیڈ لائنز ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔