ظہور پیلس تقسیم کیس میں چودھری شجاعت حسین عدالت طلب

ظہور پیلس تقسیم کیس میں  چودھری شجاعت حسین عدالت طلب

گجرات(سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات شاہد صادق نے ظہور پیلس تقسیم کیس میں چودھری شفاعت حسین کے جواب دعوی ٰکا رائٹ کلوز ہونے کے خلاف دائر اپیل میں۔۔۔

 مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین کو بذریعہ نوٹس 17 اکتوبر کو اصالتاً عدالت طلب کرلیا، ظہور پیلس تقسیم کیس میں چودھری شفاعت حسین کا 26 جون کو سول جج گجرات چودھری سیف اﷲ تارڑ نے جواب دعویٰ کا رائٹ کلوز کیا تھا، اس آرڈر کے خلاف 26 جولائی کو چودھری شفاعت حسین کی جانب سے اپیل دائر کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں