متعددوارداتیں،شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات سے محروم
لاہور(سپیشل رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،طلائی زیورات موبائل فون و دیگر سامان چھین لیا گیا۔
سندر میں عابد سے 2لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمار میں عمار سے 2لاکھ ، موبائل فون، رنگ محل میں ساجد سے 1 لاکھ 55ہزار ، موبائل فون، جنوبی چھائونی میں برہان سے 1 لاکھ 45ہزار ، موبائل فون،سمن آباد میں کاشف سے 1لاکھ 40 ہزار ، موبائل فون، کوٹ لکھپت میں طاہر سے 1لاکھ 20 ہزار ، موبائل فون، مناواں میں حبیب سے 1 لاکھ10 ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔سبزہ زار اور گجرپورہ سے گاڑیاں جبکہ نصیر آباد مسلم ٹائون اور بادامی باغ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔