کوئٹہ : کانگو وائرس کا نیا کیس رپورٹ ،مریضوں کی تعداد 3 ہوگئی

کوئٹہ : کانگو وائرس کا نیا کیس  رپورٹ ،مریضوں کی تعداد 3 ہوگئی

کوئٹہ (این این آئی )کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو وائرس کا نیا کیس رپورٹ ہوا، ہسپتال میں داخل کانگو کے مریضوں کی تعداد 3 ہوگئی۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگو سے متاثرہ 25 سالہ مریض کا تعلق ضلع پشین کے علاقے سرانان سے ہے ، لیب ٹیسٹ میں کانگو کی تصدیق ہوگئی ہے اور آئیسولیشن وارڈ میں علاج جاری ہے ، گزشتہ روز بھی کانگو وائرس سے متاثرہ 50 سالہ مریض کو ہسپتال لایا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں