سیل کردہ مارکی کھولنے پر اہلکاروں کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

سیل کردہ مارکی کھولنے پر اہلکاروں  کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سیل کردہ مارکی کی سیل توڑ نے سے منع کرنے پر سرکاری اہلکاروں کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاوّن کے علاقے میں قائم نجی مارکی کو سرکاری اہلکاروں نے میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر سیل کیا تو مارکی انتظامیہ نے زبردستی بغیر اجازت سیل توڑ کر کام شروع کردیا جنہیں منع کیاگیا تو ملزمان نے سرکاری اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے انہیں ہراساں و پریشان کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں