یشمیرا جان کے نکاح کی تقریب کے انتظامات سسرالیوں نے کئے : والدہ
لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ فریدہ شبیر نے بیٹی یشمیرا کے نکاح کی تقریب پر آنے والے اخراجات کے بارے بتاتے ہوئے کہاکہ میری بیٹی یشمیرا کا نکاح ہوا ہے۔۔۔
تو ہم بطور والدین بیٹی کے نکاح کے لیے ایک تقریب کا انتظام کرنا چاہتے تھے لیکن اس کے سسرال والوں نے کہا کہ نکاح کی تقریب کے تمام تر انتظامات ان کی طرف سے ہونگے ،فریدہ شبیر نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے اپنے پیسوں سے صرف یشمیرا کا جوڑا خریدا تھا۔