گیس کی پیداوار میں کمی، 4 ماہ میں 53 ارب نقصان
اسلام آباد(این این آئی)ملکی گیس کی پیداوار میں کمی سے ملکی اقتصادیات کو 4ماہ میں 194 ملین ڈالرز کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جو پاکستانی کرنسی میں 53 ارب 37 کروڑ 40 لاکھ روپے بنتے ہیں۔
مقامی گیس کی پیداوار میں 374 ایم ایم سی ڈی ایف کمی واقع ہوئی ہے، اس طرح ملکی اقتصادیات کو 13 ارب 34 کروڑ 40 لاکھ روپے (48 ملین ڈالرز) ماہانہ نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ 329 ایم سی سی ایف ڈی کی آر ایل این جی کی لاگت سے مقابلے میں دیکھی جائے تو 50 کروڑ ڈالر 139ارب روپے بنتی ہے ۔ اس بات کا انکشاف حالیہ دستیاب اعدادوشمار میں کیا گیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حکام نے ایل این جی کی درآمد کو جواز دینے کے گیس کے مقامی کنویں بند کیے اور اسپاٹ ایل این جی کارکردگی کی درآمد منصفانہ ثابت کیا لیکن اس وقت دانشمندای کا مظاہرہ کیا گیا جب گزشتہ دنوں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں اسپاٹ ایل این جی کارگو نہ خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔