کوہلی کو آسٹریلوی بیٹر کو کندھا مارنا بھاری پڑگیا، جرمانہ عائد

کوہلی کو آسٹریلوی بیٹر کو کندھا مارنا بھاری پڑگیا، جرمانہ عائد

میلبرن(سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی کو آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کے ساتھ الجھنا مہنگا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کر دیا ہے ۔۔۔

جبکہ کوہلی کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن ویرات کوہلی نے سیم کونسٹاس کو کندھا مارا تھا۔لائیو میچ کے دوران ویرات کوہلی کی آسٹریلوی بیٹر سے الجھنے کی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی تھی۔سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی پر تنقید اور ان کی اس حرکت کو ناپسند کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں