میرے نام پرآن لائن فراڈہورہا،پرستارمحتاط رہیں :ارجن کپور

میرے نام پرآن لائن فراڈہورہا،پرستارمحتاط رہیں :ارجن کپور

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے اپنے پرستاروں کو خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے نام پر آن لائن فراڈ کیا جا رہا ہے، وہ کبھی بھی کسی سے اس کی ذاتی تفصیلات شیئر کرنے کیلئے نہیں کہیں گے۔

 39 سالہ ارجن کپور نے یہ پیغام اپنی انسٹاگرام سٹوریز پر جاری کرتے ہوئے مزید انکشاف کیاکہ کوئی شخص خود کو میرا منیجر ظاہر کر کے فالوورز کو دھوکا اور فریب دینے کی کوشش کر رہا ہے ۔میرے پرستار محتاط رہیں اور اس کا شکار بننے سے بچیں ۔ براہ مہربانی آگاہ رہیں کہ یہ پیغامات قانونی نہیں ہیں اور میرا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں