راہا کپور کی کرسمس کی معصومانہ مبارکباد وائرل ہو گئی

راہا کپور کی کرسمس کی  معصومانہ مبارکباد وائرل ہو گئی

ممبئی(شوبزڈیسک)رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا کپور کی معصومانہ انداز میں میڈیا کو کرسمس کی مبارک باد دیتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنی بیٹی راہا کپور کے ساتھ کرسمس پارٹی میں شرکت کے لیے پہنچے تو رنبیر کپور بیٹی راہا کو گود میں اُٹھائے گاڑی سے نکل کر آئے تو راہا نے والدہ عالیہ بھٹ کی توقعات کے برعکس میڈیا کو دیکھ کر بہت اعتماد کے ساتھ مسکرا کر اپنے معصومانہ انداز میں کرسمس کی مبارک باد دی اور اپنے والدین کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں