فیروزخان نے دوسری اہلیہ کیساتھ رومانٹک تصاویر شیئر کر دیں

فیروزخان نے دوسری اہلیہ کیساتھ رومانٹک تصاویر شیئر کر دیں

لاہور(شوبزڈیسک)ادکار فیروز خان نے دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی افواہوں کے بعد نئی رومانٹک تصاویر شیئر کر دیں۔

ان تصاویر میں اس خوبصورت نوجوان جوڑے کو ایک ساتھ خوش گوار موڈ اور ایک دوسرے کی محبت میں ڈوبا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فیروز خان اور اُن کی اہلیہ ایک دوسرے کے ساتھ مثبت اور مضبوط رشتے سے جڑے ہیں۔ فیروز خان کی ان تصاویر پر تاحال لاکھوں لائیکس اور سینکڑوں تبصرے کیے جا چکے ہیں۔فیروز خان کے مداح اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں اس نو بیاہتا جوڑی کے لیے دعائیں جبکہ اداکار کے ناقدین ان پر تنقید کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں