غذائیت سے بھرپور کیڑے کھائیں اور صحت بنائیں
واشنگٹن(نیٹ نیوز)غذائیت سے بھرپور کیڑے کھائیں اور صحت بنائیں ،ہمیں اپنی خوراک میں پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔
اگرچہ گوشت میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے لیکن ماہرین کے مطابق کچھ کیڑوں میں پروٹین جانوروں کے گوشت جیسے گائے کے گوشت، مچھلی یا چکن سے زیادہ صحت بخش ہو سکتا ہے ۔کیڑے پروٹین کا ایک صحت مند اور پائیدار ذریعہ ہیں۔ اسی لیے ماہرینِ غذائیت پروٹین کو کیڑوں سے اخذ کرنے اور پھر اسے پاؤڈر میں تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ اب کیڑوں کے شوقین افراد کو کیڑے کے سر یا پاؤں کو کاٹنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔یہ نیا طریقہ، اگر یہ کامیاب ہو جاتا ہے، تو کیڑوں پر مبنی ایک الگ ہی خوراک کے امکانات کھول سکتا ہے۔ صرف یہی نہیں، مزید یہ کہ کیڑوں کی فارمنگ بھی دنیا کے لیے دیگر اقسام کے مویشیوں کے مقابلے میں فائدہ مند ہے۔