ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام گوگل والٹ جلد پاکستان آنے کا امکان

ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام گوگل والٹ جلد پاکستان آنے کا امکان

کراچی(نیٹ نیوز)ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام گوگل والٹ بہت جلد پاکستان میں بھی شروع ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈویلپر کے لیک ہونے والے نوٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان ان متعدد ممالک میں شامل ہے جہاں بہت جلد گوگل ڈیجیٹل والٹ سروس شروع کی جائے گی۔گوگل نے ابھی تک باضابطہ لانچ کی تاریخ کی تصدیق نہیں کی لیکن اس خبر سے گوگل والٹ کے ممکنہ پاکستانی صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پاکستان کے علاوہ ایل سلواڈور، مصر، وینزویلا، برمودا اور کمبوڈیا میں بھی مستقبل قریب میں گوگل والٹ سروس شروع ہونے کی مید ہے۔ واضح رہے کہ Google Wallet پہلے Google Pay کے نام سے جانا جاتا تھا جو ایک ڈیجیٹل والٹ اور ادائیگی کا نظام ہے جس کے تحت تیز اور زیادہ محفوظ لین دین کیا جاسکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں