وویک اوبرائے نے اپنی پہلی محبت کے کھونے کا دکھ شیئر کردیا
ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی اداکار وویک اوبرائے نے صرف 17 سال کی عمر میں کینسر کی وجہ سے اپنے بچپن کی محبت کو کھونے کا دکھ شیئر کرتے وہئے کہا کہ۔۔۔
انہوں نے اپنے پہلے پیار کے ساتھ مستقبل کی زندگی کے حسین سپنے بُن لیے تھے لیکن کینسر نے ان کی محبت کو چھین لیا۔ انھوں نے اس سانحے کو تباہ کن اور زندگی کو بدلنے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اس حادثے کے بعد بکھر گیا تھا۔ اداکار اپنی زندگی کے اس جذباتی حادثے کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے۔