شیخوپورہ، رحیم یار خان:حادثات، 6افراد جاں بحق، 23زخمی
کالاخطائی روڈپر بس اور وین ٹکراجانے سے 3مسافر دم توڑ گئے ، 19 زخمی ظاہرپیرانٹرچینج پر میت لیجانے والی ایمبولینس کوچ سے جاٹکرا ئی، 3چل بسے
کالا شاہ کاکو، رحیم یارخان(نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ اور رحیم یارخان میں دو ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق،23 زخمی ہوگئے ۔ نارنگ منڈی کالاخطائی روڈ پرگائوں لدھیکے غربی کے قریب تیز رفتار بس اور وین میں خوفناک ٹکر سے ماں بیٹے سمیت 3 مسافر جاں بحق،19شدید زخمی ہوئے ، جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیاگیا۔ 3زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد سے نارووال کے علاقہ دددھوچک جانے والی تیزر فتار مسافر بس کالاخطائی روڈ پر گائوں لدھیکے غربی کے قریب سامنے سے آنے والی مسافر وین سے ٹکرا نے سے وین میں سوار مریدکے کا رہائشی 45سالہ شہزاد ولد عبد الحمیدا ور لدھیکے کا رہائشی 10سالہ بچہ محمد مالک ولد ملک نصیرا حمد موقع پر دم توڑ گئے ،
جبکہ جاں بحق بچے محمد مالک کی ماں گلناز بی بی ہسپتال میں چل بسی،19زخمیوں میں کاشف، ثریا، عاطف، محمد یونس، علی حسن، گلریز، صغریٰ، ساغر، نسیم ، زاہد، ندیم، مجید، ثمینہ اور امجد وغیرہ شامل ہیں۔رحیم یارخان میں موٹروے ایم فائیوظاہرپیرانٹرچینج کے نزدیک میت لیکرجانیوالی ایمبولینس مسافرکوچ سے ٹکرا نے سے 3افراد جاں بحق،3زخمی ہو گئے ،ایمولینس میں سوار شہرسلطان کے رہائشی سلیم اختر، زاہدحسین اور ایک نامعلوم شہری دم توڑگئے ،جمشید اخترکی میت پہلے ہی موجودتھی ،تین افراد نعیم افضل، شاہدحسین اورصدام بلوچ شدیدزخمی ہوئے ۔