اداکاری نہیں ڈائپر بدلنے میں زیادہ ماہر ہوگیا:وکی کوشل

 اداکاری نہیں ڈائپر بدلنے میں زیادہ ماہر ہوگیا:وکی کوشل

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے حال ہی میں ایک ایوارڈ تقریب میں کہا کہ والد بننے کے بعد ڈایپر بدلنے میں اداکاری کے مقابلے میں زیادہ ماہر ہو گیا ہوں۔

ایک ایونٹ میں وکی کوشل کو فلم چھاوا میں چھترپتی سمبھاجی مہاراج کے کردار کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے انہوں نے اسے اپنے خاندان اور اپنے چھوٹے مہمان کے نام منسوب کیا، وکی نے بتایا کہ باپ بننے کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب وہ شہر سے باہر سفر کر رہے تھے اور یہ جذباتی طور پر ایک چیلنج تھا، ابتدائی دنوں کے تجربات پر بات کرتے ہوئے وکی نے کہا کہ والدین بننا بے حد خوشیوں بھرا لمحہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں