براز یلی فٹبالرنیمار کے بائیں گھٹنے کی کامیاب سرجری
ریو ڈی جنیرو (سپورٹس ڈیسک)برازیل کے شہرہ آفاق فٹ بالر نیمار نے اپنے بائیں گھٹنے کی کامیاب سرجری کرائی ہے۔۔۔
جس کی تصدیق برازیل کی سیری اے کلب سانتوس نے کی ہے ۔ برازیلین قومی ٹیم کے ڈاکٹر روڈریگو لاسمار نے بیلو ہوریزونٹے کے جنوبی شہر کے میٹر ڈی نیویا لیمہ ہسپتال میں یہ آرتھوروسکوپی کی۔ سانتوس کے آفیشل ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیمار کے گھٹنے کی سرجری کامیاب رہی ہے ۔