صبا قمر کی بولڈ انداز میں ریہرسل، صارفین کی تنقید

صبا قمر کی بولڈ انداز میں ریہرسل، صارفین کی تنقید

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ صبا قمر اپنی جاندار اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں لیکن وہ اپنے بے باک انداز کی بدولت اکثر شدید تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔

مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر حال ہی میں برائیڈل کورچر ویک میں ریمپ پر واک کرتی نظر آئیں۔صبا قمر کے انداز کو مداحوں نے خوب سراہا اور ان کی تعریف کرتے نظر آئے ۔ تاہم اسی برائیڈل کورچر ویک کے دوران صبا قمر کی بیک سٹیج ریہرسل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ انتہائی چست لباس پہنے ہوئے بولڈ انداز میں واک کرتی نظر آئیں۔ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں