والد جیسی شخصیت کھودی ،سلمان کا دھرمندر کو خراج عقیدت
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔
ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے دھرمیندر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور انہیں اپنی زندگی کی ایک اہم شخصیت قرار دیا۔سلمان خان نے جذباتی انداز میں کہا کہ میں نے ایک والد جیسی شخصیت کھو دی ہے ، مجھے لگتا ہے کہ وہ میرے لیے ایک تحریک تھے ، میں نے ہمیشہ انہیں فالو کیا اور اپنے کیریئر میں جو کچھ بھی کیا، ایک ہیرو کو دیکھ کر کیا اور وہ ہیرو دھرم جی تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اچھی طرح متاثر ہونے والی میری زندگی میں صرف دو ہی شخصیات رہیں میرے والد اور دھرما جی۔