عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں 31 دسمبر تک طلب

عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں 31 دسمبر تک طلب

اسلام آباد(اے پی پی)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) نے کہا ہے کہ سکھر میں 14 فروری سے 15 فروری 2026تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش سیکنڈ سکھر ٹریڈ ایگزیبیشن اینڈ سیمینار میں شرکت کے لئے 31 دسمبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

ٹڈاپ کے مطابق نمائش میں کھجوریں، چاول، اچار، تازہ پھل، سبزیاں، تیل، گھی، ڈیری مصنوعات، جپسم، ماربل، ٹریکٹر، کھاد، اسٹیل اور لوہے کی مصنوعات سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں