مرکنٹائل ایکسچینج میں 47 ارب کے 67955 سودے
زیادہ سودے سونے کے ہوئے ،مالیت 19.869 ارب روپے رہی
کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 47ارب روپے کے سودے ہوئے۔ گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 67955 رہی۔زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 19.869 ارب روپے رہی جب کہ چاندی کے سودوں کی مالیت 13.950 ارب، کوٹس کے سودوں کی مالیت 4.311 ارب، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 312.983 ملین، ناسڈیک 100 کے سودوں کی مالیت 1.260 ارب، خام تیل کے سودوں کی مالیت 938.811 ملین، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 149.220 ملین، کاپرکے سودوں کی مالیت 145.369 ملین، ڈاؤ جونزکے سودوں کی مالیت 81.702 ملین، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 567.783 ملین، جاپان ایکوٹی 225 کے سودوں کی مالیت 42.610 ملین اور پیلاڈیم کے سودوں کی مالیت 312.983 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔