کشمور میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے گئے
کراچی(بزنس رپورٹر)سندھ کے شہر کشمور میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے اسٹاک ایکسچینج کو تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔
کمپنی کے مطابق یہ دریافت کندھ کوٹ ڈیولپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کے تحت کی گئی۔ کمپنی کے خط کے مطابق کشمور فیلڈ میں واقع لال ایکس ون کنوئیں کی کھدائی کا عمل 30 جون 2025ء کو شروع کیا گیا، جسے 1 ہزار 408 میٹر کی گہرائی تک مکمل کیا گیا۔