سارہ عمیر کی نئی ریل، کرینہ کپور سے مشابہت پر سوشل میڈیا پر بحث
کراچی (آئی این پی)اداکارہ سارہ عمیر بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور سے مشابہت کے حوالے سے ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔
حال ہی میں سارہ عمیر کی ایک نئی ریل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تاہم اس ریل کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سارہ عمیر کا موازنہ بالی ووڈ سٹار کرینہ کپور سے کرنا شروع کردیا۔مداحوں کے مطابق اس ریل میں سارہ عمیر کا انداز، سٹائل اور تاثرات 90 کی دہائی کی کرینہ کپور سے غیر معمولی حد تک مشابہ نظر آئے ۔