ڈلیوری کے بعد خود کو وقت دینا ضروری :صنم سعید
کراچی (آئی این پی)اداکارہ صنم سعید نے ڈلیوری کے بعد فٹنس اور صحت مند بالوں کے راز بتا د ئیے ۔حال ہی میں صنم سعید نے ایک شو میں کہا کہ۔۔۔
اچھی غذا کھائیں اور ورزش کریں، جسمانی حرکت بہت ضروری ہے ، چاہے وہ واک ہو یا گھر پر ہلکی پھلکی ایکسرسائز جو بھی ممکن ہو، میں نے اپنے حمل کے دوران ورزش کی، اس کے بعد میں نے دوبارہ ورزش شروع کی اور صاف ستھری غذا پر توجہ دی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈلیوری کے بعد خود کو وقت دینا اور آہستہ آہستہ روٹین میں واپس آنا ضروری ہے ۔