اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 130.44 پوائنٹس گرگیا

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 130.44 پوائنٹس گرگیا

پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان، 100 انڈیکس 171073.73 پوائنٹس پر بند ہوا 65کروڑ 1لاکھ سے زائدحصص کے سودے ،کاروباری حجم5.02 فیصد کم رہا

کراچی(بزنس رپورٹر)ٹیکنیکل کریکشن ، پرافٹ ٹیکنگ سے اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اتارچڑھاو کے بعد مندی کا شکار ہوگئی ، تاہم بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس کی 1لاکھ 71ہزار پوائنٹس کی سطح مستحکم رہی۔مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا جس سے ایک موقع پر 663پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن اکثر و بیشتر پرافٹ ٹیکنگ نے مارکیٹ کو اتارچڑھاو سے دوچار کیا اور بعد ازاں مندی کے اثرات غالب رہے جس سے ایک موقع پر 236 پوائنٹس کی مندی سے انڈیکس کی 1لاکھ 71ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی تاہم اختتامی لمحات میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 130.44 پوائنٹس کی کمی سے 171073.73 پوائنٹس پربند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 86.08 پوائنٹس کی کمی سے 52237.50 پوائنٹس، آل شیئرز انڈیکس 206.29پوائنٹس کی کمی سے 103120.18 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 1027.98 پوائنٹس کی کمی سے 243705.75پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم پیر کی نسبت 5.02 فیصد کم رہا۔ گزشتہ روز 65کروڑ 01لاکھ 36ہزار 340 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 481 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 151 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 287 کمپنیوں کے داموں میں کمی اور 43 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں