ہندو عورت کا گھونگھٹ کھینچنے کی ہمت ہے ؟ جاوید اخترکی نتیش کمار پر تنقید
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کے نغمہ نگار جاوید اختر نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے خاتون ڈاکٹر کا حجاب اُتارنے کی سخت مذمت کی۔
جاوید اختر نے کہا کہ اگر نتیش کمار میں ذرا سی بھی اخلاقی جرأت ہے تو انہیں فوری طور پر اس غیر مہذب عمل پر معافی مانگنی چاہیے ۔جاوید اختر نے کہا کہ اگرچہ وہ خود ایک دہریہ ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ کسی اور کے مذہبی عقائد یا لباس کا مذاق اُڑائیں ۔اختر نے مزید کہا کہ نتیش کمار کو یہ یقین تھا کہ وہ اس عمل کے بعد بچ جائیں گے کیونکہ وہ کسی ہندو عورت کا گھونگٹ نہیں اُتارتے ۔