افغان کرکٹر راشد خان کی بُلٹ پروف گاڑی کا سن کر پیٹرسن حیران
لاہور(سپورٹس ڈیسک)افغان کرکٹر راشد خان نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کے ساتھ ایک دلچسپ انٹرویو میں اپنے ملک میں سکیورٹی کے انتہائی اقدامات کا انکشاف کیا کہ۔۔۔
وہ افغانستان میں اپنی حفاظت کے لیے بُلٹ پروف گاڑی استعمال کرتے ہیں۔ کیون پیٹرسن کے لیے یہ بات حیران کن تھی، راشد خان کے مطابق یہ اقدام کسی لگژری طرزِ زندگی کی وجہ سے نہیں بلکہ محض جان کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔